2 اپریل 2014 - 20:14
افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں نو افراد کا قتل

افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے نو افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔ ان افراد میں صوبائي کونسلوں کے الیکشن کے ایک امیدوار بھی شامل ہیں۔

 

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان دہشتگردوں نے نو افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔ ان افراد میں صوبائي کونسلوں کے الیکشن کے ایک امیدوار بھی شامل ہیں۔
شین ہوا نے صوبہ سرپل کے پولیس چیف داد حیدری کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ طالبان نے صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے ایک امید وار حسین نظری سمیت آٹھ عام شہریوں کو اغوا کرلیا تھا. ان کی لاشیں آج دوغاب علاقے سے برآمد ہوئي ہیں۔ داد حیدری نے کہا کہ قتل کئےجانے والے آٹھ افراد حسین نظری کے حامی نہیں بلکہ مسافر تھے جو ان کے ساتھ مینی بس میں سفر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارے جانے والوں میں ایک سات سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک شخص شدید زخموں کے  باوجود جان بچانے میں کامیاب ہوگيا ہے۔ طالبان نے صدارتی اور صوبائي کونسلوں کے انتخابات کے موقع پر حملے کرنے کی وارننگ دی تھی۔ پانچ اپریل کو افغانستان میں انتخابات ہونے والے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲